پاکستان
جنوبی کوریا کا اسرائیلی بربریت سے ہولوکاسٹ کا موازنہ

جنوبی کوریا کے صدر نے اسرائیلی فوج کے مظالم کی ہولوکاسٹ سے تشبیہ دی ہے، جس پر اسرائیلی لابی نے مہم شروع کر دی ہے۔ یہ بیان ایک ویڈیو پر مبنی ہے جو فلسطینی شہری کی جبری گرفتاری کو دکھاتی ہے۔
سیول: جنوبی کوریا کے صدر لی جائی مونگ نے فلسطین میں اسرائیلی بربریت کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دی ہے، جس پر اسرائیلی لابی کی طرف سے شدید مخالفانہ ردعمل سامنے آیا ہے۔ صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے قتل عام کا کسی بھی طرح سے نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل سے کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے بیان کی تائید میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ایک فلسطینی شہری کو اسرائیلی فوجی کی جانب سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ 2024 میں پیش آیا تھا۔




