بھارت کے بڑے نیوکلیئر پلانٹ کا ڈیٹا ہیکرز نے چوری کیا

ہیکرز نے بھارت کے بڑے نیوکلیئر پلانٹ کا حساس ڈیٹا چوری کر کے ڈارک ویب پر اپ لوڈ کیا۔ رینسم ویئر گروپ ‘ورلڈ لیکس’ نے ہزاروں فائلیں فروخت کے لیے پیش کیں۔ اس ڈیٹا میں پلانٹ کے نقشے، انجینئرنگ ڈیزائن اور سپلائر کی تفصیلات شامل ہیں۔
ہیکرز نے بھارت کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر اپ لوڈ کر کے فروخت کے لیے پیش کیا۔ رینسم ویئر گروپ "ورلڈ لیکس” نے پلانٹ کی ہزاروں حساس فائلیں، جن میں نقشے، انجینئرنگ ڈیزائن، انشورنس دستاویزات اور سپلائر کی تفصیلات شامل ہیں، ڈارک ویب پر اپ لوڈ کر کے مارکیٹ میں لے آیا۔
یہ ڈیٹا انیل امبانی کے ملکیتی "ریلائنس گروپ” کا ہے، جو اس پلانٹ کے ٹھیکیدار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، ہیکرز نے ریلائنس گروپ کی فائلوں کو ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش کر دیا، جس سے قومی سلامتی پر سنگین خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔
سائبر سکیورٹی کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسے ڈیٹا لیک سے نہ صرف پلانٹ کی آپریشنل سلامتی متاثر ہو سکتی ہے بلکہ اس کے ساتھ وابستہ سپلائرز اور انشورنس کمپنیوں کے لئے بھی بڑے مالی خسارے کا امکان ہے۔ حکومت اور متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کر کے اس ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔




