پاکستان
پیسکو ملازمین کی ترقی کے لیے آڈٹ کلیئرنس لازمی

پیسکو نے ملازمین کی ترقی کو آڈٹ کلیئرنس سے مشروط کر دیا۔
ملازمین کو پروموشن سے پہلے نو پینڈنگ آڈٹ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ضروری ہے۔
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے اپنے ملازمین کی ترقی کے عمل کو نئی شرائط کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا ہے۔
اس کے مطابق، کسی بھی ملازم کو لائن سپرنٹنڈنٹ 1 اور 2 کے عہدوں پر ترقی کے لیے آڈٹ کلیئرنس لازمی ہو گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت، جو ملازم آڈٹ کے اعتراضات کو ختم نہیں کرتا، اسے پروموشن کا پروانہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
پیسکو کے حکام نے ڈویژنل سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ وہ زیر التوا آڈٹ اعتراضات کو فوری طور پر حل کریں تاکہ ملازمین کی ترقی کے عمل میں رکاوٹ نہ آئے۔




