امریکی فوجی: ایرانی حملے میں جنرلز پر سنگین الزامات

کويت میں ایرانی حملے کے بعد بچ جانے والے امریکی فوجیوں نے جنرلز پر سنگین الزامات عائد کیے۔
انہوں نے بتایا کہ فوجی قیادت کو غیر محفوظ مقام کے بارے میں آگاہی تھی مگر وارننگز کو نظر انداز کیا۔
کويت میں ایرانی حملے کے دوران بچ جانے والے امریکی فوجیوں نے اپنے جنرلز پر سنگین الزامات عائد کیے۔
امریکہ کی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، ان فوجیوں کا دعویٰ ہے کہ فوجی قیادت کو پہلے سے معلوم تھا کہ کویت کا امریکی اڈا غیر محفوظ ہے، پھر بھی انہوں نے بار بار وارننگز کو نظر انداز کیا۔
فوجی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مناسب دفاعی نظام کے بغیر ایک غیر محفوظ مقام پر فوج تعینات کی گئی تھی۔ حملے کے بعد سینئر کمانڈرز نے امدادی کارروائیوں کی بجائے عمارت چھوڑ کر بھاگ جانے کا فیصلہ کیا۔
مزید برآں، انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کے طبی انخلا کا بھی مؤثر انتظام نہیں کیا گیا تھا، جس سے مزید انسانی نقصان ہوا۔ یہ الزامات امریکی فوجی قیادت کی ذمہ داری اور حفاظتی تدابیر پر شدید تنقید کا باعث بنے۔




