پاکستان
وفاقی وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف سے ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد اظہور سے ملاقات کی، جس میں ملکی معاشی صورتحال اور اصلاحاتی ایجنڈے پر گفتگو ہوئی۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد اظہور اور مشن ٹیم کے ساتھ اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے ملکی معاشی صورتحال، اصلاحاتی ایجنڈے اور مالیاتی اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ جلد اس معاہدے کی حتمی منظوری دے گا۔




