پاکستان
النی جی کنکشن پر پابندی ختم ہو سکتی ہے

پاکستان میں گھریلو صارفین کے لیے ایل این جی کنکشن پر عائد پابندی ستمبر تک ختم ہو سکتی ہے۔ قطر کی فورس میجر کے ختم ہونے سے یہ امکان بڑھ گیا ہے۔
پاکستان میں گھریلو صارفین کے لیے ایل این جی کنکشن پر عائد پابندی ستمبر تک ختم ہو سکتی ہے۔
قومی میڈیا کے مطابق، قطر کی جانب سے ایل این جی سپلائی پر عائد ‘فورس میجر’ کے ختم ہونے کے بعد، ملک بھر میں گیس کنکشن کے منتظر صارفین کو بڑی خوشخبری ملی۔
متعلقہ حکام نے واضح کیا کہ اگر قطر کی سپلائی میں دوبارہ روکاوٹ نہ آئے تو ستمبر تک گھریلو ایل این جی کنکشن پر لگی پابندی ہٹائی جا سکتی ہے۔ یہ اقدام عوامی ضرورت اور توانائی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری سمجھا گیا ہے۔




