سشانت سنگھ کیس میں انکشاف کے بعد بہن کا تحقیقیات سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ
ممبئی: بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی موت کی وجہ سامنے آنےکے بعد بہن نے مطالبہ کیا ہے کہ بھائی کی قتل کی تحقیات سی بی آئی سے کروائی جائیں۔
سشانت سنگھ کی بہین شیویتا سنگھ ِکرتی نے امید ظاہر کی ہے کہ سی بی آئی کے ذریعے ہونے والی شفاف تحقیقات سے اصل حقیقت سامنے آجائے گی۔
ان کاکہنا تھا کہ دوسال گزرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کرنے والے اسٹاف کی طرف سے کئے جانے والے انکشاف نے ان کی فیملی کے دکھوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
بھارتی اداکار کاپوسٹ مارٹم کرنے والے اسپتال ملازم کی طرف سے سشانت سنگھ کی موت کی وجہ خودکشی کی بجائے قتل قرار دیئے جانے کے بعد گھر والوں کا مطالبہ سامنے آیا ہے ۔
کوپر اسپتال ممبئی میں سشانت سنگھ کا پوسٹ مارٹم کرنے والے روپ کمار شاہ نے ایک روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ تجربے کی بنیاد پر وہ یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کے سشانت سنگھ کی گردن اور جسم پر موجود نشانات سے واضح تھا کہ سشانت نے خودکشی نہیں کی بلکہ یہ قتل کا کیس تھا جس کے متعلق انہوں نے سینئیرز کو بتادیا تھا۔
بھارتی اداکار دو سال قبل 14جون 2020 کو ممبئی کے علاقے بینڈرا میں واقع فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔