پاکستان

پاکستان میں وائب کوڈنگ کانٹیسٹ کا آغاز

وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے وائب کوڈنگ کانٹیسٹ کا آغاز کر دیا ہے، جس میں 25 لاکھ روپے جیتنے کا موقع ملے گا۔ یہ مقابلہ مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد: پاکستانی نوجوانوں کے لیے اپنی نوعیت کے منفرد ‘وائب کوڈنگ کانٹیسٹ’ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون سے یہ مقابلہ منعقد ہو رہا ہے۔ اس کانٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ڈویلپرز اور کوڈرز کے لیے 25 لاکھ روپے کے انعامات رکھے گئے ہیں۔ یہ مقابلہ حکومت کے اجتماعی وژن ‘AI سیکھو 2026’ کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک میں مصنوعی ذہانت کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button