کھیل وکھلاڑی

ورلڈ کپ؛ پاکستان کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری

چنئی: ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

قومی ٹیم نے پلیئنگ الیون میں محمد نواز کی جگہ آل راؤنڈر شاداب خان کو شامل کیا ہے جبکہ افغانستان نے فضل الحق فاروقی کی جگہ اسپنر نور احمد کو شامل کیا ہے۔ افغان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کل 4 اسپنرز ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ چنئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں چار چار میچز کھیل چکی ہیں جس میں پاکستان کو دو میں فتح اور دو میں شکست ہوئی جبکہ افغانستان ایک میچ میں فتح اور تین میں شکست کا سامنا رہا۔

 

اس سے قبل، چنئی کی یہ پچ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں استعمال ہوئی تھی جو اب پاکستان اور افغانستان کے میچ کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

پچ سے متعلق سابق آسٹریلوی کرکٹر ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ پچ پر گھاس بالکل بھی نہیں ہے اور چنئی کے معیار کے لحاظ سے بھی سست ترین پچوں میں سے ایک ہو سکتی ہے۔

قومی ٹیم دو میچز میں فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے جبکہ افغان ٹیم ایک میچ میں کامیابی کے باوجود آخری نمبر پر ہے۔

پاکستان

امام الحق، عبداللہ شفیق، کپتان بابراعظم ، وکٹ کیپر محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، اسامہ میر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button