پاکستان

پاکستان کا یو اے ای کو 3 ارب ڈالرز کی ادائیگی کا فیصلہ

پاکستان نے یو اے ای کو 3 ارب ڈالرز واپس کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے، جس میں 2 ارب ڈالرز کی ادائیگی 17 اپریل کو ہوگی۔

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 3 ارب ڈالرز کے قرض کی واپسی کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ یہ ادائیگیاں مرحلہ وار آئندہ ایک ہفتے تک کی جائیں گی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 17 اپریل کو 2 ارب ڈالرز کی ادائیگی متوقع ہے، جبکہ باقی 1 ارب ڈالرز 23 اپریل کو ادا کیے جائیں گے۔ حکومت نے اس اقدام کو معاشی استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر جون تک 18 ارب ڈالرز تک پہنچانے کی حکمت عملی کے تحت یہ ادائیگیاں کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button