پاکستان
افغانستان میں عوامی تحریکیں بیدار

افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف عوامی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں۔ احمد مسعود نے دعویٰ کیا کہ طالبان کا ظالمانہ دور ختم ہونے کے قریب ہے۔
افغانستان میں طالبان کی حکومت کے خلاف عوامی سطح پر مزاحمتی تحریکیں تیزی سے پھیلنے لگی ہیں۔ ملک کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر ان کے جابرانہ اقدامات کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق، یہ پالیسیاں افغانستان کو عالمی تنہائی کا شکار بنا رہی ہیں اور عوامی نفرت میں اضافہ کر رہی ہیں۔ افغان میڈیا ‘افغان انٹرنیشنل’ کے مطابق نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے سربراہ احمد مسعود نے کہا ہے کہ طالبان کا ظالمانہ دور ختم ہونے کے قریب ہے۔ انہوں نے عوامی تحریکوں کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا تاکہ طالبان کے خلاف مشترک اقدامات کیے جا سکیں۔




