پاکستان
حج 2027 رجسٹریشن کا آن لائن اسٹیٹس چیک کرنے کا نیا فیچر

حج 2027 کے رجسٹرڈ درخواست گزار اب اپنے موبائل یا کمپیوٹر سے اپنی درخواست کا موجودہ اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔ وزارت نے ڈیجیٹل سسٹم میں ‘ایپلیکیشن انکوائری’ فیچر شامل کیا ہے۔
وزارتِ مذہبی امور نے حج 2027 کے رجسٹرڈ افراد کے لیے ایک نیا ڈیجیٹل فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے وہ گھر بیٹھے اپنی درخواست کا موجودہ اسٹیٹس آن لائن چیک کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر ‘ایپلیکیشن انکوائری’ کے نام سے جانا جاتا ہے اور اسے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تیار کیا ہے۔ اس سہولت سے رجسٹرڈ افراد کو ہر وقت اپنی درخواست کی حالت معلوم ہو جائے گی، جس سے عمل میں شفافیت اور سہولت میں اضافہ ہوگا۔ فیچر تک رسائی کے لیے صارفین کو وزارت کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ سے لاگ ان کرنا ہوگا اور اپنے رجسٹریشن نمبر یا شناختی کارڈ نمبر درج کرنا ہوگا۔




