پاکستان

آرمی چیف اور امارات کے صدر میں ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق آرمی چیف اور یواے ای صدر نے دوطرفہ دفاعی تعلقات اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل سید عاصم منیر اور شیخ محمد بن زاید نے دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

یہ پڑھیں : آرمی چیف کا دورہ یو اے ای، اماراتی صدر سے ملاقات

 

یاد رہے کہ رواں سال کے شروع میں  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ‏نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے اماراتی صدر الشیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button