پاکستان
ایل سلواڈور میں نابالغوں کو عمر قید کی سزا

ایل سلواڈور کے صدر قوم میں گینگ جرائم کے خاتمے کے لئے سخت پالیسیوں کے تحت نئے قانون کی منظوری دی ہے۔ اس قانون کے تحت 12 سالہ نابالغوں کو بھی سنگین جرائم پر عمر قید کی سزا دی جا سکے گی۔
ایل سلواڈور میں ایک نیا قانون منظور کیا گیا ہے جس کے تحت 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو سنگین جرائم پر عمر قید کی سزا دی جا سکے گی۔ یہ قانون 26 اپریل سے نافذ العمل ہوگا۔ اس حکومتی اقدام کا مقصد گینگ جرائم کا خاتمہ ہے اور اسے صدر نایب بوکیلے کی سخت گیر پالیسیوں کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔ نئے قانون کے تحت قتل، دہشت گردی اور زیادتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث نابالغوں کو بالغ مجرموں کی طرح سزا دی جائے گی۔ مارچ 2022ء سے ملک میں ہنگامی حالت نافذ ہے، جس کے نتیجے میں شہری حقوق معطل کر دیئے گئے ہیں اور پولیس و فوج کو اضافی اختیارات دیئے گئے ہیں۔




