تارکین وطن

موجودہ حکومت نے عوام کا آخری نوالہ تک چھین لیا ہے

برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) میر غلام ربانی المعروف بابو بھائی سینئیر جنرل سیکٹر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن سے بچنے کے لئے پنجاب میں آئینی اور قانونی بحران پیدا کرنے کی کوشش میں ہے،سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کی بجائے غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

آئینی اداروں کو ذاتی خواہشات پرچلانے سے سیاسی عدم استحکام پیدا کیا گیا،شریف زرداری گینگ نے پنجاب میں ہارس ٹرینڈنگ کا بازار گرم کررکھا ہے۔

 موجودہ حکومت نے عوام کا آخری نوالہ تک چھین لیا ہے ملک کو مکمل طور پر گماشتہ سرمایہ داروں کے سپرد کر دیا ہے جو عوام کے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑنے اور ان کی ہڈیاں پیسنے کے در پہ ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button