پاکستان

آسٹریلیا میں چھوٹے طیارے کا حادثہ

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے دارالحکومت سڈنی کے جنوب مغرب میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثہ جمعرات کی صبح سڈنی سے 105 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع قصبے بیرِیما کے قریب پیش آیا، جہاں طیارہ ایک کھیت میں گرا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق، طیارے کا پائلٹ شدید زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایمرجنسی سروسز کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 50 سالہ پائلٹ کو طیارے کے ملبے سے نکالا۔ طیارے سے ایندھن کا معمولی اخراج بھی ہوا، جس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button