پاکستان
جاپان کی 10 ارب ڈالر امداد کا اعلان

جاپان نےایران جنگ کی وجہ سے متاثرہ آسيان ممالک کو 10 ارب ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد توانائی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ہوگی۔
ٹوکیو: جاپان نے ایران جنگ کے نتیجے میں معاشی مشکلات کا سامنا کرنے والے آسيان ممالک کے لیے 10 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ جاپانی وزیراعظم تاکائیچی نے ایک اہم آن لائن اجلاس میں اس نئے تعاون کے فریم ورک کی تفصیلات کا اعلان کیا۔ امداد کا مقصد متاثرہ ممالک کو خام تیل اور توانائی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جاپان پیٹرولیم سے تیار ہونے والی مصنوعات بالخصوص طبی آلات کی فراہمی کے لیے جنوب مشرقی ایشیا پر انحصار کرتا ہے، لہذا اس خطے کی استحکام جاپان کے لیے انتہائی اہم ہے۔ جاپانی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ 10 ارب ڈالر کی امداد ایک سال کے لیے ہے۔



