پاکستان

نادرا نے اسلحہ لائسنس کی بائیو میٹرک تصدیق کو آسان کر دیا

نادرا نے پنجاب میں اسلحہ لائسنس کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کا عمل ہموار کر دیا ہے۔ اب شہری آسانی سے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے یہ کارروائی مکمل کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد (16 اپریل 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پنجاب میں اسلحہ لائسنس بنوانے کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کر دی ہے، جس سے شہریوں کی بڑی مشکلات حل ہو گئی ہیں۔ شہری اب پنجاب اسلحہ لائسنس کی ویب سائٹ پر اپنی درخواست جمع کروانے کے بعد پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کی کارروائی مکمل کر سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد اسلحہ لائسنس کے عمل کو مزید سہل بنانا ہے۔ 2025 میں محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس میں انفرادی، ادارہ جاتی اور سکیورٹی کمپنیوں کے لائسنس کی دوبارہ تصدیق کو کمپیوٹرائزیشن کے ذریعے اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button