شوبز

سابقہ اہلیہ کی دوسری شادی، عمران اشرف کی مبہم پوسٹ وائرل

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف نے سابقہ اہلیہ و اداکارہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ شیئر کردی۔

گزشتہ روز عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کی خبر سامنے آئی تھی جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ہر طرف ہی کرن اور اُن کے شوہر حمزہ کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

کرن اشفاق کے دوسرے نکاح کی تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا تھا جہاں اُن کے رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی، اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنے نکاح کی دلکش تصاویر پوسٹ کیں، کرن اور اُن کے شوہر حمزہ علی نے نکاح کے لیے سفید رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا۔

 

دوسری جانب سابقہ اہلیہ کی اچانک دوسری شادی پر عمران اشرف یوں تو خاموش ہیں لیکن اُنہوں نے اسی دوران اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ کی اسٹوری میں مبہم پوسٹ شیئر کی۔

مزید پڑھیں: کرن اشفاق نے دوسری شادی کی تصدیق کردی، ویڈیوز وائرل

عمران اشرف نے اپنے ٹی وی شو “مذاق رات” کا ایک ویڈیو کلپ انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کیا جس میں اداکار وہاج علی شاعری کررہے ہیں۔

وہاج علی کہتے ہیں کہ “بڑا ہی جان لیوا ہے صاحب، یہ اہم ہونے کا وہم ہونا”۔

 

عمران اشرف کی یہ انسٹاگرام اسٹوری دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اُنہوں نے یہ شاعری اپنی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کے ردعمل میں پوسٹ کی ہے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کے مشہور اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اِن دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام روہم ہے۔

مزید پڑھیں: عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی؟

سال 2022، اکتوبر میں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے باضابطہ طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button