تارکین وطن

عمران خان قوم کی حقیقی آزادی و خودمختاری کی جنگ لڑ رہا ہے

برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل)  سینئیر رہنماضیغم گجر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ پشاور میں دہشت گردی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پولیس اہلکاروں نے جرات اور بہاردی سے دہشت گروں کا مقابلہ کیا،اللہ تعالی شہیدوں کے درجات بلند کرے اور ان کے خاندان کے صبر دے۔

شہید وں کی قربانیوں کی بدولت پاکستان قائم ہے، شہید کی جو موت ہے قوم کی حیات ہے۔ رجیم چینج کا سب سے بڑا کارنامہ دہشت گردی کا دوبارہ سراٹھنا ہے.

حکومت نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے،عوام کو کوئی پرسان حال نہیں،نیشنل ایکشن پلان کو متحرک کر کے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کیا جائے۔

 پی ڈی ایم حکومت ایک غیر جمہوری اور غیر ملکی حکومت تھی جس کو پاکستان پر مسلط کرکے ملک کے ساتھ دشمنی کی گئی قوم ان کو اور ان کے سہولت کاروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی.

عمران خان قوم کی حقیقی آزادی و خودمختاری کی جنگ لڑ رہا ہے،پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ملک کو ناقابل نقصان پہنچایا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button