پاکستان

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو پیپلزپارٹی میں شامل

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان عوامی پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات اور سابق وزرا نے لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد عبد القدوس بزنجو، سابق وزیر سکندر عمرانی، سید نظام الدین، سید حمید، نصیر احمد بزنجو، میر عبدالوہاب بزنجو سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

 

صدر آصف زرداری نے  پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والی بلوچستان کی سیاسی شخصیات کو خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت کے موقع پر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button