پاکستان
کراچی میں ٹریفک حادثہ، دو نوجوانوں کی جان گئی

کراچی میں ایک افسوسناک حادثے میں دو نوجوان موٹر سائیکل سوار تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئے۔ یہ حادثہ لانڈھی میں پیش آیا۔
کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب ایک تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ گزشتہ رات ساڑھے 10 بجے کے قریب پیش آیا، جب بے قابو ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 18 سالہ دانش اور 20 سالہ مبشر کے نام سے ہوئی، جو آپس میں گہرے دوست اور لانڈھی فیوچر موڑ کے رہائشی تھے۔ ٹریلر کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں نوجوانوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔



