پاکستان

کراچی انٹر بورڈ کے جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی نے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے طلبہ کو گمراہ کرنے کی شکایت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کو خط لکھ دیا ہے۔

کراچی میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے نام سے چلنے والے درجنوں جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا پتہ چلا ہے جس کے بعد بورڈ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کو ایک خط ارسال کیا ہے۔ خط میں یہ بتایا گیا ہے کہ اس وقت 24 جعلی فیس بک اکاؤنٹس، 8 انسٹاگرام اکاؤنٹس اور ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ فعال ہیں، جو طلبہ کے لیے گمراہی کا باعث بن رہے ہیں۔ بورڈ انتظامیہ نے ان فیک اکاؤنٹس کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ طلبہ کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button