شوبز

’انیمل‘ میں پرینیتی چوپڑا کو کاسٹ کرنا چاہتا تھا، ڈائریکٹر سندیپ وانگا کا انکشاف

ممبئی: انڈین فلمساز سندیپ ریڈی وانگا کی نئی فلم ’انیمل‘ اپنی ریلیز کے ایک ماہ بعد بھی باکس آفس پر بزنس کررہی ہے جس میں رنبیر کپور اور راشمیکا مندانا نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں ڈائریکٹر نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی فلموں ’کبیر سنگھ‘ اور ’انیمل‘ میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

سندیپ ریڈی وانگا نے بتایا کہ انہوں نے اداکارہ کو ایک برس قبل ہی فلم کیلئے سائن کرلیا تھا لیکن شوٹنگ سے قبل انہیں کچھ وجوہ کی بنا پر اداکارہ کو پروجیکٹ سے الگ کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

 

ڈائریکٹر کے مطابق یہ ان کی اپنی غلطی تھی اور اس پر انہوں نے پرینیتی سے معافی بھی مانگی کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ کچھ کردار کچھ لوگوں پر مناسب نہیں لگتے۔

سندیپ کا مزید کہنا تھا کہ وہ پرینیتی چوپڑا کو شروع سے ہی پسند کرتے ہیں اور ان کی اداکارانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں اسی لئے وہ ’کبیر سنگھ‘ کیلئے بھی انہیں کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن بات نہ بن سکی۔

واضح رہے کہ ’انیمل‘ اپنے متنازعہ مواد کے باوجود بالی وڈ کی کامیاب ترین فلم بن چکی ہے اور اس نے 800 کروڑ سے زائد کا بزنس اب تک سمیٹ لیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button