پاکستان

ایف بی آر: دو کسٹمز افسران جبری ریٹائر

ایف بی آر نے بدعنوانی کے خلاف کڑی کارروائی کرتے ہوئے دو کسٹمز افسران کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا سنائی ہے۔ ان افسران کے اثاثے ان کی آمدنی سے زیادہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔

اسلام آباد: وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن ثابت ہونے پر کسٹمز کے دو افسران کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا سنادی۔ ایف بی آر نے بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔ سزا پانے والے افسران میں یاور عباس اور طارق محمود شامل ہیں، ان کی تحقیقات کے دوران یہ ثابت ہوا کہ دونوں افسران کے اثاثے ان کی معلوم آمدن سے کہیں زیادہ ہیں۔ مزید یہ کہ دونوں افسران ڈیفنس (DHA) جیسی مہنگی جگہوں پر خریدی گئی جائیدادوں کے قانونی ذرائع اور رقوم کی فراہمی کا ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ ان کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ان افسران نے اپنی جائیدادیں اور دیگر قیمتی اثاثے غیر قانونی ذرائع سے حاصل کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button