بجلی کی لوڈشیڈنگ سے انٹرنیٹ متاثر

پاکستان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز کو شدید متاثر کیا ہے۔ ٹیلی کام کمپنیوں نے صارفین کو سروسز میں ممکنہ تعطل سے آگاہ کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ پاکستان میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے زندگی کے تمام شعبوں کو مفلوج کر دیا ہے، اور اب موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز بھی شدید بحران کا شکار ہو گئی ہیں۔ ٹیلی کام کمپنی کے ترجمان نے صارفین کو سروسز میں ممکنہ تعطل کے حوالے سے باقاعدہ آگاہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بجلی کی بار بار بندش اور طویل لوڈشیڈنگ ٹیلی کام انفراسٹرکچر کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ شہروں میں زیادہ تر ٹیلی کام ٹاورز بیک اپ بیٹری سسٹمز پر چلتے ہیں، جنہیں مکمل چارج کرنے کے لیے بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔




