پاکستان

سندھ حکومت کی نقل کے خلاف نئی پالیسی

سندھ حکومت نے نقل کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں، جن کے تحت نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے والے طلبہ کو امتحانات دینے سے مستقل طور پر روک دیا جائے گا۔

سندھ حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل کرنے والے طلبہ اور ملوث عملے کے خلاف سخت اقدام اٹھاتے ہوئے مستقل پابندی کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ اور وزیر بورڈز و جامعات محمد اسماعیل راہو نے مشترکہ بیان میں کہا کہ نئی ‘زیرو ٹالرنس پالیسی’ کے تحت نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ سکتا ہے۔ یہ فیصلہ نقل کے خلاف اب تک کی سخت ترین حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے، جس کے مطابق ایسے طلبہ پر بورڈ کے امتحانات میں شرکت پر تاحیات پابندی عائد کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button