پاکستان
سرکس میں شیر کے بچے کا حملہ

مصر کے عجوزہ میں سرکس کے دوران شیر کے بچے نے بچی پر حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچی نے تصویر بنوانے کی کوشش کی۔
مصر کے علاقے عجوزہ میں ایک نیشنل سرکس کے دوران ایک خطرناک واقعہ پیش آیا۔ شیر کے بچے نے ایک تین سالہ بچی پر اچانک حملہ کر دیا جب وہ اس کے ساتھ تصاویر بنوانے کی کوشش کر رہی تھی۔ اس حملے کے نتیجے میں بچی کے سر اور چہرے پر شدید زخم آئے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شیر کے بچے کو اس کے پنجرے سے باہر نکالا گیا تاکہ لوگ اس کے ساتھ تصاویر بنوا سکیں۔ تماشائیوں میں شامل ایک فیملی نے بھی شیر کے بچے کے ساتھ تصویر بنوانے کی کوشش کی، لیکن شیر کے بچے نے اچانک حملہ کر دیا جس سے بچی زخمی ہوگئی۔




