بھارت میں اسکول کے 4 بچے ڈوب گئے

مہاراشٹر کے شہر ناندیڑ میں ایک دلخراش واقعے میں چار بچے پانی کے جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ اسکول سے واپسی کے دوران پیش آیا۔
مہاراشٹر کے شہر ناندیڑ میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا جب اسلام پورہ کے علاقے میں اسکول کے چار بچے پانی کے جوہڑ میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز دوپہر 12 بجے ہوا، جب بچے اسکول سے گھر واپس آ رہے تھے۔ اسی دوران ہارون باغ کے قریب ایک گہرے گڑھے میں بارش یا نالے کا پانی جمع تھا، جہاں بچے کھیلتے ہوئے نہانے کے ارادے سے اتر گئے۔ پانی کی گہرائی کا اندازہ نہ ہونے کے باعث بچوں کا ڈوبنا ناگزیر ہوگیا۔ مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو کارروائی شروع کی اور بچوں کو باہر نکالا، لیکن افسوس کہ اس وقت تک ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔ جائے وقوعہ سے بچوں کے اسکول بیگ، جوتے اور کپڑے بھی برآمد ہوئے ہیں۔




