پاکستان

بجٹ میں موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی کا امکان

قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی نے بجٹ میں مہنگے موبائل فونز پر ٹیکسوں میں کمی کی سفارش کی ہے۔ اس اقدام سے صارفین کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ملک میں موبائل فونز پر عائد بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کو کم کرنے کی سفارش کر دی ہے، جس کے بعد آئندہ وفاقی بجٹ میں مہنگے فونز کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان میں مہنگے سمارٹ فونز کی قیمتیں ٹیکسز کے بوجھ تلے دب کر عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صارفین کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button