پاکستان

نیا سسٹم طلباء کی حاضری کے لیے متعارف

سندھ حکومت نے سرکاری اسکولوں میں طلباء کی حاضری کو بہتر بنانے کے لیے نیا ‘اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم’ متعارف کرایا ہے۔ اس سسٹم کے تحت طلباء کو مخصوص شناختی نمبر جاری کیے جائیں گے۔

کراچی: سندھ حکومت نے اسکولوں میں طلباء کی حاضری میں بہتری کے لیے جدید ‘اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم’ کا آغاز کیا ہے۔ اس نئے منصوبے کی منظوری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔ اس سسٹم میں ہر طالب علم کو ایک مخصوص شناختی نمبر (Unique ID) دیا جائے گا اور اساتذہ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے روزانہ حاضری لگائیں گے۔ یہ معلومات لائیو میں دستیاب ہوں گی جس سے طلباء کی حاضری کا ریکارڈ بہتر بنایا جا سکے گا اور ڈراپ آؤٹ کی شرح میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button