پاکستان

آئی فون 18 سیریز کی لانچ سے قبل اہم تفصیلات لیک

ایپل اپنی فلیگ شپ آئی فون 18 سیریز کی لانچنگ کی تیاری کر رہا ہے، تاہم اس دوران اس کے پرو اور پرو میکس ماڈلز میں شامل ہونے والے ایک جدید ’ویری ایبل اپرچر رئیر کیمرہ سسٹم‘ کے متعلق اہم معلومات لیک ہو گئی ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی کیمرا لینس کو ضرورت کے مطابق خودکار طور پر کھولنے اور بند کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنی آئندہ آئی فون 18 سیریز کی لانچنگ کے لیے تیاریاں مکمل کر رہی ہے، لیکن لانچ سے چند ماہ قبل ہی اس سیریز کے متعلق اہم معلومات لیک ہوگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی کچھ ابتدائی معلومات سامنے آئی ہیں جن سے آنے والے آئی فونز کی ممکنہ خصوصیات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

کوریائی ویب سائٹ ETNews کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی فون 18 پرو اور پرو میکس ماڈلز کو ایک جدید ترین ’ویری ایبل اپرچر رئیر کیمرہ سسٹم‘ کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت، کیمرہ لینس ضرورت کے مطابق خودکار طریقے سے بتدریج کھلنے اور بند ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے تصاویر کی کوالٹی میں نمایاں بہتری آنے کی امید ہے۔ اس نئے کیمرا سسٹم کی شمولیت آئی فون 18 سیریز کو فوٹوگرافی کے شعبے میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں مدد دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button