پاکستان
گیس سلنڈر کے دھماکے سے حیدرآباد میں نو افراد زخمی

حیدرآباد کے لطیف آباد میں ایل پی جی دکان پر گیس سلنڈر پھٹنے سے نو افراد شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام نے فوری طور پر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 11 میں ایل پی جی دکان پر گیس سلنڈر پھٹنے سے نو افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق گیس سلنڈر دھماکے کے 9 زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جن میں امجد، اطہر، امجد شیرانی، کاشف، حسنین، فرید، زیب اللہ، فہد اور جاوید شامل ہیں۔ سلنڈر پھٹنے کا واقعہ رکشہ میں گیس بھرنے کے دوران ہوا، جب تقریباً 15 سے 20 افراد جگہ پر موجود تھے۔




