تارکین وطن
پی ٹی آئی کی اعلی قیادت نے گرفتاریاں دی ہیں
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنما ملک ریاض پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اعلی قیادت نے گرفتاریاں دی ہیں وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے گرفتاری پیش کی اسد عمر ، مراد راس، اعظم خان سواتی ولید اقبال اعظم خان نیازی محمد خان مدنی فواد رسول بھلرسمیت دیگر قائدین کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کو فخر ہے۔
پی ٹی آئی انصاف کی تحریک ہے جیل بھرو تحریک کو پارٹی کے لیڈرز نے خود لیڈ کیا قانون کا نام استعمال کر کے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہا ہے۔
جو ایک خوف کی فضا پھیلانا چارہے تھے کہ لوگ ڈر جائیں گے وہ خوف کا بت پی ٹی آئی نے توڑ دیا ہے ملک پر مسلط کرائم منسٹر نے عوام کو مزید مہنگائی کے طوفان کے لئے تیار رہنے کا کہا جو غریب عوام سے کھلی دشمنی کا ثبوت دیا ہے