آیوش شرما کا اداکار بننے کا راستہ

بھارتی اداکار آیوش شرما نے کہا کہ اداکار بننے کا فیصلہ کرنے پر والد نے سختی سے مخالفت کی۔ والد نے انہیں مالی مدد بند کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیت پر بھی سوال اٹھائے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار آیوش شرما نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے اداکار بننے کا فیصلہ کیا تو ان کے والد نے شدید مخالفت کی۔ آیوش کا کہنا ہے کہ وہ تعلیم کے بہانے ممبئی آئے، جبکہ ان کا اصل مقصد اداکاری تھا۔ کالج میں کم حاضری کی وجہ سے جب والد نے انہیں بلایا تو انہوں نے برہمی کا اظہار کیا۔ والد نے صرف ان کی صلاحیتوں پر ہی سوال نہیں اٹھائے بلکہ مالی مدد بھی بند کردی۔ آیوش نے بتایا کہ والد نے ان کی ظاہری شکل و صورت اور شخصیت پر تنقید کی اور کہا کہ وہ ہیرو نہیں بن سکتے، بلکہ وہ انہیں اسکرین پر دیکھنے کے لئے 50 روپے بھی ادا نہیں کریں گے۔




