تارکین وطن
پی ڈی ایم حکمران ٹولہ شکست خوردہ ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) یاسر بھدر سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ پی ڈی ایم حکمران ٹولہ شکست خوردہ ہے پی ڈی ایم حکمران ٹولہ بدترین شکست کے خوف سے الیکشن کروانے سے بھاگ رہا ہے.
زرداری مافیا کو عبرت ناک شکست کے بعد اپنی سیاسی اوقات کا اندازہ ہوجانا چاہیے پی ڈی ایم حکمران ٹولے کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے۔
پی ڈی ایم حکمران ٹولہ آئندہ انتخابات سے دوربین سے بھی نہیں دکھائی دے گا اویس لغاری کے بیٹے کو عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ایسا زبردست پھینٹا لگایا جو کہ انہیں ہمیشہ یاد رہے گا۔