پاکستان

سندھ حکومت نے ماہی گیروں کے لیے فیول سبسڈی پیکج منظور کیا

سندھ حکومت نے ماہی گیروں کو فوری مالی ریلیف کے طور پر 51 کروڑ 50 لاکھ روپے کی فیول سبسڈی منظور کی، جو دو ماہ کے ڈیزل اخراجات کو پورا کرے گی۔

سندھ حکومت نے ماہی گیروں کے لیے 51 کروڑ 50 لاکھ روپے کی فیول سبسڈی پیکج کی منظوری دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس میں کراچی، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کے ماہی گیروں کو فوری مالی ریلیف فراہم کرنے کے لیے 515 ملین روپے کا پیکج منظور کیا گیا۔ یہ ایک مرتبہ دی جانے والی ادائیگی ہے جو دو ماہ کے ڈیزل کے اخراجات کو پورا کرے گی، کیونکہ ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ماہی گیروں پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔ رکن قومی اسمبلی سید آغا رفیع اللہ نے کہا کہ وہ اس فیصلہ سے بہت خوش ہیں اور سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button