بین الاقوامی

چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی

پیرس: چین کے صدر شی جنپنگ رواں برس کے اپنے پہلے کسی بیرون ملک دورے پر فرانس پہنچ گئے جہاں ان کے ہم منصب ایمانوئیل میکرون نے پُرتپاک استقبال کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدر 5 سال بعد یورپی ممالک کے دورے پر فرانس پہنچے ہیں۔ جہاں انھوں نے فرانسیسی ہم منصب کے علاوہ یورپی کمیشن کی صدر وون ڈیر لیین کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

پیرس کے ایلیسی پیلس میں اس سہ فریقی ملاقات میں تعلقات کے مزید استحکام، ترقی اور طویل المدتی شراکت داری کے امکانات اور اس حوالےسے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تینوں رہنماؤں نے اتفاق رائے اور ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ چین کی یورپی ممالک سے اس قربت کو دنیا کی ہنگامہ خیزی اور تبدیلی کے نئے دور کی ابتدا قرار دیا جا رہا ہے۔

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے چین پر یوکرین جنگ کے تناظر میں روس کے ساتھ تجارت میں منصفانہ عالمی تجارتی قوانین کی پاسداری پر بھی دباؤ ڈالا۔

چینی صدر شی جنپنگ نے کہا ہے کہ چاہے تجزیہ کار چینی پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کی توقع نہ کریں لیکن چین، یوکرین میں امن قائم ہوتا دیکھنا چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ 2019 کے بعد شی جنپنگ یورپ کے پہلے دورے میں فرانس کے بعد سربیا اور ہنگری بھی جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button