پاکستان

رحیم یار خان، ڈکیتوں سے مقابلے میں دو پولیس اہلکار شہید

ملتان: ملتان کے علاقے رحیم یار خان میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں شیدانی شریف پولیس کے اہلکاروں کا ڈکیتوں سے مقابلہ ہوا، جس میں دو طرفہ فائرنگ کے تنیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او بہاولپور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئےملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی، شہید اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل شفیق احمد اورکانسٹیبل ذیشان کے نام سے ہوئی

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ تفتیشی اہلکاروں نے شواہد اکھٹے کرلیے۔

پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیے داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی کا عمل سخت کردیا ہے تاکہ ملزمان کو گرفت میں لایا جاسکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button