پاکستان

صحت و نادرا کے درمیان ہیپاٹائٹس سی پروگرام کے لیے ڈیجیٹل سسٹم کا معاہدہ

وزارتِ صحت اور نادرا نے ایک معاہدے پر دستخط کر کے ہیپاٹائٹس سی پروگرام کے لیے ڈیجیٹل سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سسٹم سے مریضوں کی رجسٹریشن، تصدیق اور ٹریکنگ ریئل ٹائم میں ممکن ہوگی۔

وزارت صحت اور نادرا کے درمیان ایک اہم معاہدہ پر دستخط ہوئے جس کا مقصد ہیپاٹائٹس سی پروگرام کے ڈیجیٹل نظام کو مضبوط بنانا ہے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب نادرا ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے شرکت کی۔ وزیر صحت نے کہا کہ نادرا وزارت صحت کے لیے مربوط ڈیجیٹل ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم تیار کرے گا جس میں مریضوں کی رجسٹریشن، تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے ریئل ٹائم ڈیٹا شیئرنگ ہوگی۔ اس نظام کے ذریعے ہیپاٹائٹس سی کے تقریباً ایک کروڑ مریضوں کی معلومات کا ادراک بہتر ہوگا اور قومی سطح پر پروگرام کی کارکردگی میں اضافہ ممکن ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button