بزنس
ماڑی پیٹرولیم کا سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان
کراچی: ماڑی پیٹرولیم کے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو جاری کردہ خط میں مطلع کیا گیا ہے کہ سندھ میں غازی فارمیشن میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ سندھ میں غازی فارمیشن میں کنویں پر 1006 میٹر کی ڈرلنگ کی گئی۔ ابتدائی جانچ میں کنویں سے 5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس کے ذخائر ملے ہیں۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ کنویں سےپیداواری عمل ریگولیٹری قواعد پورے ہونے کے بعد شروع کیا جائے گا اور گیس سسٹم میں شامل کی جائے گی۔