شوبز

بلاک بسٹر فلم ‘کرش’ کا چائلڈ آرٹسٹ ڈاکٹر بن گیا

ممبئی: بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ‘کرش’ میں ہرتھیک روشن کے بچپن کا کردار نبھانے والا چائلڈ آرٹسٹ مکی دھامیجانی اب بڑا ہوکر آنکھوں کا سرجن بن گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مکی دھامیجانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جوکہ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر بھی وائرل ہورہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں ڈاکٹر مکی دھامیجانی اسپتال میں موجود ہیں اور اُن کے ہاتھ میں آنکھوں کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا بھی موجود ہے جبکہ ویڈیو میں اُن کی فلم ‘کرش’ کے سین بھی دکھائے گئے ہیں۔

ڈاکٹر مکی دھامیجانی نے کہا کہ نہ جانے کتنی بار مجھے دیکھ کر لوگ یہ کہتے ہیں کہ ‘ہم نے آپ کو پہلے بھی کہیں دیکھا ہے’۔

اُنہوں نے کہا کہ یقیناََ! سب نے مجھے پہلے دیکھا ہوگا کیونکہ ماضی میں مجھے جونیئر کرش کا کردار ادا کرنے اور فلم ‘کرش’ کی انتہائی باصلاحیت کاسٹ کے ساتھ کام کرنے کا ناقابلِ یقین موقع ملا تھا، میرے لیے اس فلم کا حصہ بننا واقعی خوشی کی بات تھی۔

ڈاکٹر مکی نے کہا کہ ایک چائلڈ آرٹسٹ بننے سے لے کر آنکھوں کا سرجن بننے تک کا میرا سفر حیرت انگیز رہا، اس سفر کے دوران، میں نے بہت کچھ سیکھا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے فلم میں سُپر ہیرو کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا لیکن اب میں حقیقی زندگی میں لوگوں کی آنکھوں کی دیکھ بھال کرکے ایک سُپر ہیرو بن سکتا ہوں۔

ڈاکٹر مکی نے مزید کہا کہ میں لوگوں کی جانب سے ملنے والی محبت کے لیے سب کا بےحد شکرگزار ہوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button