پاکستان

پاکستان میں پرانی گاڑیوں کی ری فربشمنٹ اور ری ایکسپورٹ پالیسی کی منظوری

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے عالمی آٹو مارکیٹ میں پاکستان کی انٹری، روزگار اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع

برسلز: (آمن نیوز، حافظ منیب راشد) پاکستان نے پرانی گاڑیوں کو مرمت اور جدید سہولیات کے ذریعے دوبارہ قابلِ استعمال بنا کر ان کی ایکسپورٹ کے لیے ایک نئی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ اس پالیسی کے تحت دنیا بھر سے پرانی گاڑیاں درآمد کی جائیں گی، انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق ری فربش کیا جائے گا اور پھر دوبارہ عالمی مارکیٹ میں برآمد کیا جا سکے گا۔

سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے سیکرٹری جمیل قریشی کے مطابق پاکستان اب عالمی آٹو ری فربشمنٹ اور ری ایکسپورٹ مارکیٹ میں داخل ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے جبل علی ماڈل سے متاثر ہو کر پاکستان نے اپنی پہلی امپورٹ ری فربشمنٹ ایکسپورٹ (IRE) پالیسی کا آغاز کیا ہے۔

اس پالیسی کے تحت استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی جائیں گی، انہیں جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق دوبارہ تیار کیا جائے گا اور پھر انہیں مختلف ممالک کو برآمد کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ پالیسی ملکی مقامی آٹو مارکیٹ کو متاثر کیے بغیر برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گی۔

آمن نیوز ملک کی معاشی ترقی اور نئی پالیسیوں سے متعلق اہم پیش رفت کو عوام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button