شوبز

اپنی زندگی میں شامل بے شرم لوگوں سے ناتا توڑ لیا ہے، شمعون عباسی

کراچی: اداکار شمعون عباسی نے بیٹی عنزیلا عباسی کی شادی میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے گردش افواہوں کے سوشل میڈیا پر بیان جاری کردیا۔

شمعون عباسی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بغیر کسی کا نام لیے کہا کہ میں کچھ بے شرم لوگوں سے اپنا تعلق ختم کرچکا ہوں یہ بات یاد دلا رہا ہوں۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میں کبھی ایسے بے شرم لوگوں سے کوئی تعلقات نہیں رکھنا چاہتا تھا اور نہ ہی کبھی ایسا کروں گا۔ مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میرا ان سے کیا تعلق ہے۔ اپنی مرضی سے ایسے لوگوں سے دوری اختیار کی ہے۔ روح پر لگے کچھ زخم آپ کو تکلیف سے بچا لیتے ہیں۔

 

مزید پڑھیں:عنزیلا عباسی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر اور ویڈیوز وائرل

شمعون عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت نہیں کی تھی جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ شمعون عباسی اور جوریہ عباسی کی شادی 1997 میں ہوئی تھی اور 2009 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ شمعون عباسی نے جویریہ کے بعد تین شادیاں کیں جن میں اداکارہ حمائمہ ملک، جویریہ رندھاوا اور شیری شاہ شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button