برسلز میں شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ ایونٹ، 20 لاکھ روپے جمع
ریما خان، ڈاکٹرز اور سماجی شخصیات کی شرکت، کراچی ہسپتال منصوبے کیلئے تعاون کی اپیل

برسلز (آمن نیوز) بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں Shaukat Khanum Memorial Cancer Hospital & Research Centre کی تعمیر اور کینسر کے مریضوں کی معاونت کیلئے ایک پروقار نیٹ ورکنگ ایونٹ منعقد کیا گیا، جس میں اوورسیز پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے 20 لاکھ پاکستانی روپے کے عطیات جمع کیے۔ تقریب کا اہتمام سماجی رہنما Sardar Siddique Khan کی جانب سے کیا گیا۔
تقریب کی مہمان خصوصی معروف پاکستانی اداکارہ Reema Khan تھیں جبکہ شوکت خانم ہسپتال کی نمائندگی ڈاکٹر Aamir Rehman Farooqi نے کی۔ انہوں نے پریزنٹیشن کے دوران شوکت خانم فاؤنڈیشن کی مجموعی کارکردگی، کینسر کے مریضوں کیلئے فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولیات اور کراچی میں زیر تعمیر نئے ہسپتال کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اپنے خطاب میں Reema Khan نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا ادارہ ہے، اس لیے اختلافات سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کیلئے متحد ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دور میں جب لوگ اپنی زندگیوں میں مشکلات کا شکار ہیں، کینسر کے مریضوں کو امید اور خوشی دینا ایک عظیم انسانی خدمت ہے۔
سابق رکن برسلز پارلیمنٹ Dr Manzoor Zahoor نے تقریب میں 10 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کینسر کے بڑھتے ہوئے کیسز میں غیر معیاری خوراک، ماحولیاتی آلودگی اور جینیاتی عوامل اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے صحت مند طرز زندگی اپنانے پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر Dr Ali Shirazi نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار نئے کینسر کیسز سامنے آتے ہیں، جبکہ زیادہ تر مریضوں میں بیماری کی تشخیص آخری مراحل میں ہوتی ہے۔ انہوں نے چیریٹی کو معاشرتی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے مخیر حضرات سے شوکت خانم جیسے فلاحی منصوبوں کی حمایت جاری رکھنے کی اپیل کی۔
تقریب سے Ali Raza Syed، Tahammal Cheema اور دیگر سماجی شخصیات نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر اور اس کے اخراجات کو عوامی تعاون سے چلانا ایک عظیم قومی خدمت ہے۔ مقررین نے تقریب کے منتظمین، شوکت خانم انتظامیہ اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔
تقریب کا آغاز Syed Hasnat Ahmed Bukhari کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض Chaudhry عمران Saqib نے انجام دیے۔




