پاکستان
سابق ایم پی اے چوہدری شبیر کوٹلہ، سپین کے ممتاز بزنس مین چوہدری امتیاز آکیہ کی خصوصی دعوت پر اٹلی سے بارسلونا پہنچ گئے۔
چوہدری شبیر کوٹلہ اپنے دورۂ بارسلونا کے دوران اپنے اعزاز میں منعقدہ مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔

بارسلونا: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے چوہدری شبیر کوٹلہ، سپین کے ممتاز بزنس مین چوہدری امتیاز آکیہ کی خصوصی دعوت پر اٹلی سے بارسلونا پہنچ گئے۔

بارسلونا ایئرپورٹ پر دوست احباب اور کمیونٹی شخصیات کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیے۔ چوہدری شبیر کوٹلہ اپنے دورۂ بارسلونا کے دوران اپنے اعزاز میں منعقدہ مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔






