پاکستان

انتخابات کی تاریخ کیلیے صدر سے مشاورت کی پابندی ختم کرنے کیلیے مجوزہ ترمیم منظور

اسلام آباد: کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نےالیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 اور 58 میں مجوزہ ترمیم منظور کرلی جس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کے لیے صدر سے مشاورت کا پابند نہیں رہے گا۔ 

ذرائع کے مطابق منظور شدہ ترمیم کا مسودہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن 57 کے تحت الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کے لیے صدر سے مشاورت کا پابند ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی ترمیم کے بعد صدر کے پاس تاریخ دینے کا اختیار نہیں رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button