کھیل وکھلاڑی

مظفر گڑھ نویں تھل جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے مقابلے مکمل

مظفر گڑھ: (دنیا نیوز) مشکل ٹریک پر ڈرائیورز کا امتحان، مظفر گڑھ نویں تھل جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے مقابلے مکمل ہوگئے۔

پری پیئرڈ کیٹیگری میں نادر مگسی نے پہلی پوزیشن حاصل کی، نادر مگسی نے 1 منٹ 34 سیکنڈ اور 20 پوائنٹس میں ٹریک مکمل کیا، فیصل شادی دوسرے نمبر پر رہے، ڈرائیور آصف کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، ٹریک سے چند منٹ پہلے گاڑی الٹ گئی۔

خواتین ریسرز میں دینا پٹیل ایک منٹ 51 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے پہلے نمبر پر رہیں، آج سٹاک کیٹیگری اور اتوار کو پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button