بزنس

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کی کمی

کراچی:سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4100 روپے گھٹ کر 274300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 3515 روپے گھٹ کر 235168 روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 41 ڈالر کی کمی سے 2631 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیر کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 3657 روپے کم ہوئی تھی۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button