بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی 26 نومبر کی ناکام بغاوت کے ثبوت سامنے آگئے، عظمی بخاری
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کی 26 نومبر کی ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آگئے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ آئی جی اسلام آباد،سیکرٹری داخلہ اور ڈی پی او اٹک کی پریس کانفرنسز ناقابل تردید شواہد ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی 26 نومبر کی ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آگئے۔ سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے غیرملکیوں کو احتجاج میں لایا گیا۔ احتجاج میں شریک افراد تربیت یافتہ اور تخریب کاری کے ماہر تھے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ گرفتار افراد کی اکثریت کا پاکستان میں کوئی ریکارڈ ہی نہیں ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کے پاس دہشت گردوں سے لڑنے کے لیے اسلحہ نہیں لیکن وفاق پر چڑھائی کے لیے جدید اسلحہ ہے۔ لاشوں کی سیاست کرنے والے اب تک درجن بھر بیانات تبدیل کرچکے ہیں۔
صوبائی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ فتنہ پارٹی کا سوشل میڈیا اس کے لیے وبال جان بن چکا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کو ہر سطح پر ریگولرائز کیا جائے۔ جنہوں نے انقلاب لانا تھا اب وہ ایک دوسرے پر ٹاؤٹ اور جاسوس کے الزامات لگا رہے ہیں۔ کل ان کی کور کمیٹی کے اجلاس میں سینئر جونئیر ایک دوسرے کو سہولت کاری کے طعنے دیتے رہے۔
facebooktwitterwhatsappmail